13 نومبر، 2014، 6:03 PM

حزب اللہ کے رکن محمد فنیش

داعش دہشت گردوں نے اسرائیل سے کہیں زیادہ مسلمان قتل کئے ہیں

داعش دہشت گردوں نے اسرائیل سے کہیں زیادہ مسلمان قتل کئے ہیں

مہر نیوز/13 نومبر/2014 : لبنانی حکومت کے وزیر اور حزب اللہ لبنان کے ایک رکنمحمد فنیش نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) دہشت گرد تنظیم نے اسرائیل سے کہیں زیادہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم ،مسلم ممالک میں اسرائیل کا کام انجام دے رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی حکومت کے وزیر اور حزب اللہ لبنان کے ایک رہنما محمد فنیش نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) دہشت گرد تنظیم نے اسرائیل سے کہیں زیادہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم ،مسلم ممالک میں اسرائیل کا کام انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم جیسی تنظیمیں اسلام اور مسلمانوں کے چہرے کو بدنام بنا کر پیش کررہی ہیں اور یہ وہی چیز ہے جو مغربی ممالک اور اسرائیل چاہتے ہیں۔ محمد فنیش نے کہا کہ داعش دہشت گرد سنیوں ، شیعوں اور عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے افراد کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں۔ اور داعش دہشت گرد کے وحشیانہ اور سنگین جرائم کسی پر پوشیدہ نہیں اور ان کے ہولناک جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

News ID 1844354

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha